دنیا میں اپنی بہترین باولنگ کا جادو جگانے والے پاکستانی آل راوندڑ محمد حفیظ کے دفاع کیلئے پی سی بی میدان میں آ گیا
دنیا میں اپنی بہترین باولنگ کا جادو جگانے والے پاکستانی آل راوندڑ محمد حفیظ کے دفاع کیلئے پی سی بی میدان میں آ گیا ، بورڈ نے محمد حفیظ کا غیر قانونی باؤلنگ ایکشن درست کرانے کیلئے انھیں نیشنل اکیڈمی طلب کر لیا ،، پی سی بی کی ریویو کمیٹی محمد حفیظ کے ایکشن پر کام کرے گی،، تربیت کے ہر 10 دن بعد آف سپنر کا بائیو مکینک ٹیسٹ ہو گا،، خیال رہے کہ یکم نومبر کو انگلینڈ میں باؤلنگ ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ کی 80 فیصد گیندیں 11 سے 17 ڈگری تک پائی گئی تھیں، نیشنل اکیڈمی میں ایکشن کی درستگی کے بعد محمد حفیظ دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے اپیل کریں گے،، اور امید ہے کہ وہ دوبارہ باولنگ کرا سکیں گے