ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج بھارت اور ملایشیا کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا
ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج بھارت اور ملایشیا کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ،، گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کردیا،، اس سے قبل ایشیا کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کیا تھا،،جبکہ ایشیا کپ کا فائنل شام 5 بجے بھارت اور ملایشیا کے درمیان کھیلا جائے گا،، دونوں ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،، ابھی تک ٹورنامنٹ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط ہے،، بھارت سپر چار راونڈ میں 4 میچ جیت چکا ہے ،، جبکہ ملایشیا ایک میچ جیتا ہو اہے ،،