روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

سری لنکا کے خلاف اندور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما نے شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور 35 گیندوں پر سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا، روہت شرما نے 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیلی۔
ڈیوائن براوو نے بگ بیش لیگ میں5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 365 میچز کھیل کر 400وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، براوو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں اور 5 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے آل راؤنڈر بھی بن گئے ہیں۔

Most Popular