فٹنس کلچر پیدا ہونے سے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے, سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا ، قومی ٹیم سکل اور ٹیلنٹ میں کسی سے پیچھے نہیں، فٹنس ٹیسٹ بہت ضروری ہیں، فٹنس کلچر پیدا ہونے سے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے،،، ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اپنی سرزمین پر بہت مشکل حریف ثابت ہوئی ہے،، اب وہ پہلے جیسی نسبتا کمزور ٹیم نہیں رہی،، نیوزی لینڈ کا دورہ آسان نہیں، چیمپئنز ٹرافی جیسی پرفارمنس کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار سترہ پاکستان کرکٹ کے لئے بہت کامیاب سال رہا ہے۔ دوہزار اٹھارہ کے لئے نیک خواہشات ہیں ٹی ٹین کرکٹ کی ابھی پیدائش ہوئی ہے،، انٹرٹیمنٹ سے بھرپور اس فارمیٹ کو ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔ پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ میں پچز پر تنقید درست نہیں،، بلے بازوؤں کو نئی گیند ڈیوک بال سے کھیلنا سیکھنا پڑے گا