پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں 5 جولائی کو وزیراعظم ہائوس میں تقریب ہوگی۔
چیمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں پانچ جولائی کو وزیراعظم ہائوس میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں چیمپئنز کو انعامات کی مد میں اکیس کروڑ پچاس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف کو عبرت ناک شکست دے کر خود کو کرکٹ کا چیمپئن کہلانے والے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کی شاندار جیت نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ وزیراعظم پاکستان بھی کھلاڑیوں پر مہربان ہو گئے اور قومی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاس کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پانچ جولائی کے دن فاتح ٹیم کو وزیر اعظم ہائوس بلایا ہے جہاں ان ایک پروقار تقریب میں ٹیم کے پندرہ کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ سمیت ٹیم کے تیرہ آفیشلز کو پچاس ،پچاس لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے۔ قومی ٹیم وزیر اعظم ہاس کے علاوہ سینیٹ کا بھی دورہ کرے گی جہاں وہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات بھی کرے گی۔