آئی سی سی کے نمائندے ریگ ڈکسن پی ایس ایل کے میچزکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے
آئی سی سی کے نمائندے ریگ ڈکسن کراچی پہنچ گئے،وہ پی ایس ایل میچزکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ریگ ڈکسن پیر کے روز آئی جی اوروزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گےاورپاکستانی سیکیورٹی ایجنسیزکی جانب سے بنائے گئے سیکیورٹی پلان کا جائزہ بھی لیں گے،،آئی سی سی کے نمائندے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے،نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سولہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ فضائی نگرانی کیلئے تین ڈرون کیمرے بھی موجود ہیں