پوری دنیا گھومنے کے بعد جو پیار پاکستان کے عوام سے ملا اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے:سبسٹان گٹ
لکڑی سے تیارخوبصورت سائیکل پرسوارجرمن کا رہائشی ستائیس سالہ سبسٹان گٹ مین ہے، جسے جرمنی سے پاکستان کی محبت یہاں کھینچ لائی،خوشی سے روشن چہرہ آنکھوں میں کچھ کر دکھانے کی لگن اورہونٹوں پرکھلی مسکراہٹ اسے لاہوریوں سے ملی محبت اورمہمان نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے
سبسٹان گٹ مین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا گھومنے کے بعد جو پیار اور محبت مجھے پاکستان کے لوگوں خاص کرلاہوریوں سے ملی اس کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا،میرا یہاں آنے کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے
سبسٹان گٹ مین نے لاہورمیں سائیکل ریلی کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے سائیکلسٹ کوسائیکل ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے تمام سائیکلسٹ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے ہمارا ساتھ دیں