بائرن میونخ اور وولفس برگ کے مابین کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا
بائرن میونخ اور وولفس برگ کے مابین کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، پہلے ہاف کے تینتیس ویں منٹ میں بائرن میونخ کے روبرٹ لی وینڈوسکی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، بیالیس ویں منٹ میں آرجین روبن نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کردی
وسرے ہاف میں وولفس برگ کا پلڑا بھاری رہا، چھپن ویں منٹ میں میکسی میلیان نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری دو ایک کردی ، جس کے بعد ڈینیئل ڈی ڈاوی نے گول کرکے میچ دو دو سے برابر کردیا۔
بائرن میونخ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ وولفس برگ گیارویں نمبر پر موجود ہے۔