فلسطینی ٹیم فیفا کی عالمی رینکنگ میں 84 ویں سے 82 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے
فلسطینی ٹیم فیفا کی عالمی رینکنگ میں 84 ویں سے 82 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ اسرائیلی ٹیم 82 ویں پوزیشن سے 98 ویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔فلسطینی ٹیم نے حال ہی میں کئی میچ جیتے ہیں بشمول ایک میچ بھوٹان کے جس میں اس نے بھوٹان کو 10 صفر سے شکست دی اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان نےاس موقع پر فلسطینی فٹ بال ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم ان کے ساتھ کسی بھی وقت دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ فلسطینی فٹ بال ٹیم کو فیفا نے 1998 میں تسلیم کیا تھا۔