سپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پانچ سال بعد ون ڈے میں شاندار کم بیک کیا

سپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پانچ سال بعد ون ڈے میں شاندار کم بیک کیا

محمد عامر نے پانچ سال بعد ٹی ٹوئنٹی اور پھر ون ڈے میں بھی اپنے کیرئیر کا دوبارہ آغاز کردیا،محمد عامر ٹی ٹوئنٹی میں دباؤ میں نظر آئے لیکن ون ڈے میں کیا شاندار انٹری دی۔عامر پاکستان کی جانب سے سب سے کنجوس باؤلر ثابت ہوئے، آٹھ اوورز پھینکے اورتین اعشاریہ بیالیس کی اوسط سے صرف اٹھائیس رنز دئیے،،، اس کے ساتھ ساتھ تین کیویز کا شکار بھی کیا۔اپنے سپل کے آخری دو اوورز کے دوران محمد عامر سینیٹنر کی زور دار شارٹ ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہوگئے،، اور نواں اوور ادھورا چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

Most Popular