ٹی ٹونٹی میچزکےبعدایک روزہ مقابلوں میں بھی پاکستانی کرکٹرز کی نہ چال بدلی نہ ڈھال،کیویز نے پہلے ون ڈے میں70رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹونٹی میچزکےبعدایک روزہ مقابلوں میں بھی پاکستانی کرکٹرز کی نہ چال بدلی نہ ڈھال،کیویز نے پہلے ون ڈے میں70رنز سے شکست دے دی

ولنگٹن میں کیویز نے پاکستان کی دعوت پر پہلے باری لی اور ابتدائی چھہ وکٹیں ننانوے رنز پر گرنے کے باوجود نیوزی لینڈ اپنا مجموعہ دو سو اسی تک لے جانے میں کامیاب رہا، جیک نکلس بیاسی ،،سینٹنر اور میٹ ہنری کی اڑتالیس اڑتالیس رنز کی دھواں دھار اننگز نے کیویز کا ٹوٹل دو سو اسی تک پہنچا یا، موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد عرفان اور محمد عامر نے کیویز کی ابتدائی چھہ وکٹیں ننانوے رنز پر گرا دیں،،پاکستان کی جانب سے انور علی کی خوب دھلائی ہوئی اگر چہ انہوں نے تین وکٹیں بھی لیں اور اپنا سلو باؤنسر مکلینگن کے ہیلمٹ پر بھی دے مارا لیکن پی سی بی کے شان پاؤلک کو چھیاسٹھ سکور ہوا، عامر نے اٹھائیس رنز دے کر تین جبکہ محمد عرفان نے تینتالیس رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے پاکستان کھیلنے آیا تو حسب معمول گیند باؤنڈری سے باہر پہنچانا سیلفی سٹار اور کپتان اظہر محمود کیلیے انتہائی مشکل ثابت ہوا، اظہر علی نے انیس رنز بنانے کیلیے پینتیس گیندیں کھیلیں جبکہ سیلفی سٹار نے ٹیم میں شامل رہنے اور کچھ نہ کرنے کا ٹریک ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے تیرہ رنز بنائے ،،محمد حفیظ نے بیالیس اور بابر اعظم نے باسٹھ رنز بنائے لیکین دونوں کھلاڑٰی اس سٹیج پر آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو ان کی ضرورت تھی اور وہ سیٹ بھی ہو چکے تھے ، صہیب مقصود کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے آج بھی وہ صرف دس رنز بنا سکے پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ایک،محمد عامر اور عرفان کوئی رنز نہ بنا سکے، سرفراز نے تیس اور انوار علی نے سولہ رنز کی اننگز کھیلی ،،پاکستان کی پوری ٹیم چھیالیسویں اوور کے اختتام پر دو سو دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں کیویز نے پہلا ایک روزہ میچ ستر رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، کیویز کے ٹرینٹ بولٹ نے چار جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

Most Popular