کیلی فورنیا کے فٹبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں
کیلی فورنیا کے فٹبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،، اہم مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں،، پہلے ہاف کے اضافی منٹ میں لِنگارڈ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی،، انہترہویں منٹ میں ریال میڈرڈ نے پنلٹی پر گول کر کے حساب اور سکور برابر کردیا،اسی ایک ایک کی برابری پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا،، تاہم اس کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے دو ایک کی فتح اپنے نام کی،، اعصاب شکن مقابلے سے کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے