گیارویں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے میلے میں دلچسپ مقابلے جاری
انگلینڈ میں سجے گیارویں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے میلے میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ کے تیسرے میچ میں آج گرین شرٹس اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں میں مقابلہ ہوگا، کپتان ثنا میر کی قیادت میں قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے فاتحانہ آغاز کے لیے پر عزم ہے،،،،
قومی اسکواڈ میں اسماویہ اقبال، بسمہ معروف، جویریہ خان، نین عابدی اور سعدیہ یوسف جیسی تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، دوسری جانب ڈین وین نیکرک کی کپتانی میں پروٹیز بھی پاکستانی ویمن ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان لیسٹر میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔