اگرفٹنس مکمل نہیں ہوگی توانہیں انٹرنیشنل میچزکیلئےمنتخب نہیں کیاجائےگا۔ اظہرمحمود

اگرفٹنس مکمل نہیں ہوگی توانہیں انٹرنیشنل میچزکیلئےمنتخب نہیں کیاجائےگا۔ اظہرمحمود

اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ عمراکمل کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر فٹنس مکمل نہیں ہو گی تو انہیں انٹرنیشنل میچز کیلئے منتخب نہیں کیا جائے گا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تربیتی کیمپ میں معاونت کرنے والے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی بیٹنگ کی صلاحیت پر کوئی شبہ نہیں لیکن وکٹوں کے درمیان رننگ اور میچ میں اچھی فیلڈنگ بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے قومی کرکٹرز کی فٹنس کا مقابلہ کیا جائے تو علم ہو گا کہ خراب فیلڈنگ کی وجہ سے چالیس سے پچاس رنز کا نقصان ہوتا ہے۔ فیلڈنگ میں بھی غیر ملکی کرکٹرز زیادہ رنز روکتے اور وکٹوں کے درمیان تیز دوڑ کر رنز بھی زیادہ اسکور کرتے ہیں۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پاکستانی پلیئرز فٹنس میں دنیا سے پیچھے ہیں اور اسی فرق کے سبب کارکردگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ حالیہ کیمپ میں نوجوان کرکٹرز کے مثبت رویہ سے متاثر اظہر محمود کا کہنا تھا کہ امام الحق، عماد بٹ، حسین طلعت، شاداب خان، محمد عباس اور غلام مدثر کی توانائی دیکھ کر مکی آرتھر بھی بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر اکمل کو ڈراپ کر کے تمام کرکٹرز کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تو اسی صورت میں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے زیر غور لایا جاسکتا ہے ورنہ سینئر ہو یا جونیئر اس کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنے گی۔

Most Popular