بہت زیادہ صدمے میں ہوں تم پشاو رزلمی چھوڑ رہے ہو۔ ڈیرن سیمی

بہت زیادہ  صدمے میں ہوں تم پشاو رزلمی چھوڑ رہے ہو۔ ڈیرن سیمی

شاہد آفریدی نے بطور صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو ہی حیران کر دیا اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی اپنے دل کی بات کہے بغیر نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے چھوڑے جانے کا اعلان ڈیرن سیمی تک ایک صحافی کے توسط سے پہنچا تو انہوں نے شدید حیرانی کا اظہار کیا ۔آفریدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تو ڈیرن سیمی کو بھی چارو ناچار یقین کرنا پڑا اور جواب دیا کہ دوست! تمہارے ساتھ کھیلنا بہت ہی خوشی کی بات تھی، اگرچہ میں بہت زیاد ہ صدمے میں ہوں کہ تم پشاو رزلمی چھوڑ رہے ہو۔

Most Popular