ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پشاور زلمی چھوڑرہا ہوں۔ شاہد آفریدی

ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پشاور زلمی چھوڑرہا ہوں۔ شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیادپر پشاور زلمی سے بطورصدر اور کھلاڑی علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔ ایک ٹیم سے کپ جیتا ، اب دوسری ٹیم کی باری ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں پشاور زلمی کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک ٹیم سے کپ جیتا ، اب دوسری ٹیم کی باری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیادپر پشاور زلمی سے بطورصدر اور کھلاڑی علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔ بطورصدراور ٹیم ممبر پشاورزلمی کیلئے خدمات ختم کردیں ہیں۔اپنے پیغام میں آفریدی نے کہا کہ میری نیک خواہشات پشاور زلمی کے ساتھ ہیں اور جہاں تک میرے پشاور زلمی کے فینز کا تعلق ہے تو مجھے معلوم ہے کہ میں جہاں بھی جاں وہ میرے ساتھ ہیں ۔شاہدآفریدی کی جانب سے پشاور زلمی چھوڑنے کے اعلان کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس ٹیم کا حصہ بنتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کرکٹ معاملات میں جاوید آفریدی کے بڑھتے ہوئے عمل دخل سے ناخوش تھے اور اسی بنیاد پر انہوں نے پاکستان سپر لیگ سے قبل ہی ٹیم چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا مگر اس وقت ایسا ممکن نہ ہو سکا اور اب بلآخر آفریدی نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنا یا جبکہ اس وقت 2 فرنچائزز بھی ان سے معاہدے کیلئے تیار تھیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی اور پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے درمیان کافی عرصے سے اختلاف چلا آرہا تھا اور چند ماہ قبل بھی آفریدی نے ٹیم چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا مگر تب انہوں نے علیحدگی اختیار نہیں کی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اب بھی ان کے پاس آپشنز کی کمی نہیںتاہم اس حوالے سے وہ جلد کوئی فیصلہ کر کے کسی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کر یں گے ۔شاہد آفریدی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں شاہ رخ خان کی جانب سے دعوت و بعض دیگر خبریں چلنے اور پھر بیک فائر ہونے کا بھی انہیں دکھ پہنچا تھا، ان کو لگتا تھا کہ ٹیم حکام کی جانب سے میڈیا کی توجہ کیلئے بار بار اس قسم کی شوشے چھوڑنے سے ان کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے،دیگر کئی معاملات بھی انہیں پسند نہیں تھے اس لیے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ٹونامنٹ میں پشاور زلمی کی کپتانی کی تھی تاہم اس سال زلمی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کی قیادت میں کھیلی ، شاہدآفرید ی نے نئے کپتان کو بھرپور سپورٹ کیا اور جم کر کھیل بھی پیش کیا۔

Most Popular