عالمی نمبر دو جاپان کے کی نیشیکوری اور سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

 عالمی نمبر دو جاپان کے کی نیشیکوری اور سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

میامی میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں عالمی نمبر دو جاپان کے کی نیشیکوری کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے تھا، جس میں جاپانی ٹینس سٹار نے حریف کھلاڑی کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی دوسرے میں عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال اور اسرائیل کے دودی سیلا مدمقابل تھے جس میں سپینش ٹینس سٹار نے چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔
اینوٹ کے اگلے مرحلے میں رافیل نڈال کا مقابلہ جرمنی کے فلپ کولس کریبر سے ہوگا، واضح رہے کہ رافیل نڈال اتوار کو اپنے کیریئر کا ہزارواں میچ کھیلیں گے۔

Most Popular