فیفا ورلڈ کپ2018 کے کوالیفائر میچ میں سپین نے اسرائیل کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی

 فیفا ورلڈ کپ2018 کے کوالیفائر میچ میں سپین نے اسرائیل کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی

سپین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملک کے ڈیوڈ سلوا نے تیرویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں ویٹولو نے گول کرکے سپین کی برتری دو صفر کردیدوسرے ہاف میں بھی سپین کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، ڈیاگو کوسٹا نے اکاون ویں منٹ میں گول کرکے سپین کی برتری میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا، میچ کے چھہتر ویں منٹ میں اسرائیل کے مڈفیلڈر لیوور ریفائیلوو نے گول داغ کر مقابلہ تین ایک کردیا
میچ کے آخری لمحات میں سپینش کھلاڑی فرانسسکو رومان نے گول کرکے سپین کی برتری چار ایک کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

Most Popular