پاکستان انڈر تئیس کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے بنگلادیش روانہ ہو گئی

پاکستان انڈر تئیس کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے بنگلادیش روانہ ہو گئی

پاکستان انڈر 23 کرکٹ ٹیم براستہ دبئی ڈھاکہ جائے گی جہاں وہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔۔۔ ستائیس مارچ سے 3 اپریل تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں میزبان بنگلا دیش، پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستان کی ٹیم پہلا میچ 27 مارچ کو نیپال کے خلاف کھیلے گی، 28 مارچ کو ہانگ کانگ اور 30 مارچ کو بنگلا دیش کے مدمقابل ہو گی۔

Most Popular