پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی 20، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ 30 مارچ، تیسرا یکم اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے 9 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اپریل تک جمیکا، دوسرا ٹیسٹ 30 اپریل سے 4 مئی تک بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی تک ڈومنیکا میں کھیلا جائے گا۔

Most Popular