سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل مقابلہ ہوا
سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل مقابلہ ہوا، امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے سنگاپور میں کڑا مقابلہ جیت کر ٹاپ پوزیشن پانے کی امید بڑھا لی ہے ،، فیصلہ کن مقابلہ تین گھنٹے تیرہ منٹ تک جاری رہا،، اس وقت رومانیہ کی سیمونا ہالپ نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں،سنگاپورمیں جاری ویمن ٹینس کے اہم ایونٹ میں ورلڈ نمبر پانچ وینس ولیمز نے زبردست کامیابی سمیٹی،، امریکی ٹینس اسٹار نے لیٹویا کی اوٹاپینکو کو دو ایک سے ہرایا، اس میراتھن میچ میں وینس ولیمز کی جیت کا اسکور سات پانچ، چھ سات اور سات پانچ رہا،، وینس ولیمز نے اس جیت کے ساتھ ہی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر نظریں جما لیں۔