پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کل سے ابوظہبی میں شروع ہو گی

 پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کل سے ابوظہبی میں شروع ہو گی

کرکٹ کے دو ایشیائی پہلوان سری لنکا اور پاکستان ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹوئنٹیز میں دکھائیں گے جان، تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا امتحان کل چھبیس اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا،، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا جبکہ اس کے اگلے ہی دن دوسرا مقابلہ ہو گا، سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچیں گی،،زندہ دلان کا شہر اور قذافی اسٹیڈٰیم کا میدان دلہن کی طرح سجے گا ،،

2009 کے بعد آئی لینڈرز کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے،، پاک لنکا ٹیمیں پندرہ ٹی ٹوئنٹیز کھیل چکی ہیں، جن میں گرین شرٹس کا پلہ بھاری ہے،، پاکستان مین سری لنکن ٹیم کی قیادت پریرا کریں گے

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

Most Popular