لیونل میسی کو خون کے آنسو رلائیں گے۔ داعش
دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے خون کے آنسو روتے دیکھایا گیا ہے، پوسٹر پر معروف سپورٹس کمپنی نائیکے کے ٹریڈ مارک ' بس کرڈالو ' کو صرف دہشت گردی میں تبدیل کرکے لکھا گیا ہے، پوسٹر کو سات ماہ بعد روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کیلئے خطرہ قرار دیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی عالمی کپ کے حوالے سے داعش کی دھمکیاں منظر عام پر آچکی ہیں۔