سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم عبدالحسیم خان نے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر احتجاجاً ریٹائرمنٹ لے لی

سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم عبدالحسیم خان نے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر احتجاجاً ریٹائرمنٹ لے لی

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالحسیم خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹرحسن سردار کے الزامات سے دکھ ہوا،، حسن سردار بتائیں اسٹیمر کے بغیرٹیم کیسے بھیجی،،قومی ٹیم سے احتجاجاً ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں مگرڈومیسٹک کھیلتا رہوں گا،،اب بلائیں گے بھی تو نہیں جاؤں گا،،انھوں نے کہا کہ قومی کھیل تباہی کے دھانے پرپہنچ چکا ہے،، مسئلہ ہاکی فیڈریشن کا نہیں ٹیم مینجمنٹ اورسلیکشن کمیٹی کا ہے،،ٹیم میں سلیکشن کا کوئی طریقہ کار نہیں،،سابق کپتان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیسٹ پاس کیے لیکن پھربھی مجھے ٹیم سے نکالا گیا،،مجھے نشان حیدرٹورنامنٹ اوراب چارملکی ٹورنامنٹ کے کیمپ کیلیے بھی سلیکٹ نہیں کیا گیا،،سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو ہزاررجسٹرڈ کھلاڑی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کراچی کا کوئی کھلاڑی کیمپ میں نہیں لیا جاتا جبکہ ٹیسٹ نہ دینے والے اور لیگ کھیلنے والے بھی کیمپ میں شامل ہیں

Most Popular