آئی سی سی پر’’Big Three‘‘کی اجارہ داری ختم کرنےکیلیےتیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

آئی سی سی پر’’Big Three‘‘کی اجارہ داری ختم کرنےکیلیےتیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ’’بگ تھری‘‘ کے چنگل سے نکالنے کیلیے اقدامات شروع ہو گئے، کونسل کے موجودہ اور سابق ڈائریکٹرز چیئرمین کے امیدوار بن سکتے ہیں، اس کارروائی کو مکمل کرنے کیلیے خفیہ رائے شماری کی جائے گی، عہدے کیلیے نامزدگی کا حق آئی سی سی ڈائریکٹرز کو حاصل ہوگا۔ان میں سے 2 فل ممبرز کی حمایت رکھنے والا الیکشن میں خود کو بطور امیداور پیش کرسکے گا، افغانستان اور آئرلینڈ کیلیے 5،5لاکھ ڈالر ون ڈے کرکٹ فنڈز کی منظوری دی گئیقومی اسپورٹس کونسل کی طرف سے ایڈہاک لگائے جانے اور عدالتی محاذ آرائی پر کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کی رکنیت معطل کر دی گئی ہےامریکا میں کرکٹ معاملات بہتری کی جانب گامزن ہونے پر آئی سی سی ورلڈ لیگ ڈویژن 4ٹورنامنٹ لاس اینجلس میں کرانے پر اتفاق ہوا۔ میٹنگ میں پنک بال سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے پر اتفاق کیا گیا

Most Popular