بھارتی سورمےکینگروز کے چھ سوچار کے جواب میں دو سو بہتر رنزبنا کرڈھیر۔ تیسرے روز آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر پچاس رنز بنالئے۔

بھارتی سورمےکینگروز کے چھ سوچار کے جواب میں دو سو بہتر رنزبنا کرڈھیر۔ تیسرے روز آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر پچاس رنز بنالئے۔

آسٹریلیا کےشہرایڈیلیڈ میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھی بھارتی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم آسٹریلیا کے چھ سو چار رنز کے جواب میں دوسوبہتر رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی ایک سو سولہ رنز بناکرنمایاں رہے جبکہ دوسرا کوئی بیٹسمین نصف سنچری تک بھی نہ پہنچ سکا۔ادھرآسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے تیسرے روز کے اختتام تک تین وکٹوں پر پچاس رنز بنالئے۔میزبان ٹیم کو میچ میں مجموعی طور پرتین سو بیاسی رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular