سپورٹس مین کی کارکردگی کو سراہا جائے تو کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے:کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد

 سپورٹس مین کی کارکردگی کو سراہا جائے تو کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے:کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد


کراچی میں پاکستان کو کرکٹ کا چیمپئن بنانے والی قومی ٹیم کے کپتان کے اعزاز میں حسین مارکٹنگ نیٹ ورک، پی آئی اے، میڈیا میکس، نوائے وقت اور دیگر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ٹی وی، فلم، اسٹیج اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکٹنگ نوائے وقت بلال محمود کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے پاکستان کو چیمپئن ٹرافی سے نوازا، جس کی جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے، تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، موقع ملے تو پاکستانی ہر میدان مار سکتے ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا، تقریب میں مقررین نے سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کامیابیوں کے لئے دعا کی، آرگنائرز کی جانب سے سرفراز احمد کو ایک ملین انعام اور تحائف سے نوازا گیا

Most Popular