کیوی بلے باز بریڈ شمولین نے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں ڈبل سنچری بنا کر 136 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

کیوی بلے باز بریڈ شمولین نے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں ڈبل سنچری بنا کر 136 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

نیوزی لینڈ اور سینٹرل ڈسٹرکٹس کے بلے باز بریڈ شمولین نے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں ڈبل سنچری بنا کر 136 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، شمولین نے پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ میں نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا، انہوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری بنا کر اپنے کیریئر کے پہلے میچ کو یادگار بنا لیا، وہ 203 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی طرف سے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز جارج واٹسن کو حاصل تھا، جنہوں نے 1880-81ءمیں 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Most Popular