گالف کےعظیم کھلاڑی آرنالڈ پامر ستاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے

گالف کےعظیم کھلاڑی آرنالڈ پامر ستاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آرنالڈ پامر کا انتقال پینسلوینیا کے یو پی ایم سی ہسپتال میں ہوا،، جہاں ان کا امراض قلب کا علاج چل رہا تھا، دی یونائٹید سٹیٹ گولف ایسوسی ایشن نے بھی ٹویٹ کے ذریعے انھیں’گولف کا عظیم ترین سفارت کار کہا،، گالف کے طویل کریئر کے دوران پامر نے دنیا بھر میں نوے سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی،، پامر اپنے کھیل کے سبب شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے مداح ہوگئے جنھیں ارنی کی فوج کے نام سے جانا جاتا تھا، انھوں نے اس کھیل کو ٹیلی ویژن پر مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا،، امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈ نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرنالڈ کی دوستی، مشورے اور خوب ہنسانے کے لیے ان کا شکریہ۔ 

Most Popular