پاکستان پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں ایک سو پینسٹھ رنز سے شکست کھا گیا

پاکستان پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں ایک سو پینسٹھ رنز سے شکست کھا گیا

ہمبن ٹوٹا کے مہندرا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہاڑ جیسے ہدف تین سو ارسٹھ رنز کے جواب میں میدان میں اتری،، پر اعتماد آغاز کے بعد اکیاون رنز پر احمد شہزاد اٹھارہ رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔کپتان اظہر علی بھی پویلین جانے کی جلدی میں پینتیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔۔۔پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر انتہائی کمزور ثابت ہوا، اور سری لنکن باؤلرز کے خلاف مزاحمت کرنے میں ناکام نظر آیا، محمد حفیظ سینتیس، سرفراز احمد ستائیس اور شعیب میں صرف گیارہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ محمد رضون نے انتیس اور عماد وسیم نے پندرہ رنز بنائے۔۔پاکستان کی پوری ٹیم دو سو تین رنز پر ڈھیر ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے سنانائیکے نے تین اور تھشارہ پریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔۔اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو ارسٹھ رنزبنائے۔۔ پاکستانی باؤلر لنکن بلے بازوں کے سامنے فلاپ نظر آئے۔۔ کوشال پریرا اور دلشان نے ٹیم کو ایک سو چونسٹھ رنز کا مضبوط ترین آغاز فراہم کیا۔۔۔ دلشان باسٹھ رنز پر رن آؤٹ ہو گئے، کوشال پریرا نے اپنی سنچری مکمل کی اور ایک سو سولہ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، تھریمانے نے تیس اور چندی مل نے انتیس رنز بنائے، کپتان اینجلو میتھیوز اور سری وردانا نے آخری دس اوورز میں پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا،اینجلو میتھیوزنے ستر اور سری وردانا باون رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد عرفان، انور علی، راحت علی، اور یاسر شاہ نے آئی لینڈرز کو ستر ستر سے زائد رنز دئیے۔۔۔ صرف راحت علی دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔۔۔ یاد رہےکہ پاکستان سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔

Most Popular