فٹ بال کی دنیا میں ویمن یورو چیمپئن شپ کے بھی مقابلے جاری
کرکٹ کی دنیا کے بعد خواتین فٹبال میں بھی چھائی ہوئی ہیں،، ویمن یورو چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،، اہم اور دلچسپ میچ میں اطالوی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے منٹ میں پہلا گول کیا،، میچ کے 14ویں منٹ میں سویڈن نے مقابلہ برابر کر دیا،، اٹلی کی ٹیم نے ایک بار پھر مہارت دکھائی اور گول کر کے برتری دو ایک کر دی،،
اٹلی نے 85ویں منٹ میں ایک اور کامیاب حملہ کر کے اپنی برتری تین دو کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی،، جیت کے باوجود اطالوی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہرہو گئی جبکہ سویڈن نے بہتر پوائنٹس کے باعث کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔