شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کیلئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا

شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کیلئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا

ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین کی عیادت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہے۔ زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے، یہ وقت اللہ کی طرف سے امتحان اور آزمائش ہیں، اس لئے ہمیں چاہیئے کہ اپنے اعمال ٹھیک کریں اور استغفار کرے .شاہد آفریدی نے اپنے فاﺅنڈیشن کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئےپچاس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا اور قوم سے اپیل کی کہ متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی کاموں میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں۔اسپتال میں انتظامات سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کا مسلسل خیال رکھا جارہا اور تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

Most Popular