پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کو دو صفر پر ختم کرنا چاہتے ہیں: وقار یونس

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کو دو صفر پر ختم کرنا چاہتے ہیں: وقار یونس

دبئی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کرکٹ سیریز میں برتری حاصل کرنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے. انہیں یقین ہے کہ ٹیم اسی مورال کے ساتھ شارجہ ٹیسٹ کھیلے گی اور پوری کوشش کی جائے گی کہ سیریز کو دو صفر پر ختم کیا جائے۔ وقاریونس نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ جیت لینے کا مطلب یہ نہیں کہ قومی ٹیم ریلیکس ہوجائے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری دن جس طرح کھیلا ، اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ہر کنڈیشنز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ ماضی میں بیٹنگ کے لیے سازگار رہی ہے لیکن انہوں نے سنا ہے کہ اس وکٹ کی مٹی تبدیل کرکے اسے بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی سپن اور ریورس سوئنگ کی قوت لے کر میدان میں اترے گی۔

Most Popular