ICC نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے جبکہ پاکستان کی چوتھی پوزیشن ہے

ICC نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے جبکہ پاکستان  کی چوتھی پوزیشن ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے ۔آسٹریلیا دوسرے جبکہ انگلینڈ کی تیسری پوزیشن ہے ۔پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔شارجہ ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آجائے گی ۔بیٹسمینوں میں انگلینڈ کے مستقل مزاج بلے باز جو روٹ نے سٹیو سمتھ کی حکمرانی ختم کردی۔ پاکستان کے یونس خان ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے۔کپتان مصباح الحق گیارہویں،اسد شفیق بارہویں جبکہ سرفراز احمد انیس ویں نمبر پر موجود ہیں ۔بالرز میں پروٹیز کے ڈیل اسٹین کی بادشاہت برقرار ہے ۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تین درجہ ترقی کے بعد پانچویں سے دوسرے نمبر پر آگئے ۔ انگلینڈ کے گیند باز جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں

Most Popular