پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چت کر دیا
شاہینوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری،، پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چت کر دیا ،، شاہینوں نے آئی لینڈر ایسی دھول چٹائی کہ پورا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کرسری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر سری لنکا کی پوری ٹیم ایک سودورنز پرآؤٹ ہوگئی،حسن علی تین،عثمان شنواری، محمد حفیظ نے دو اور شاداب خان،،فہیم اشرف اورعماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر فخرزمان نے اچھا آغاز فراہم نہ کیا اورصرف چھ رنزپرآؤٹ ہوگئے، اٹھارہ رنز کے مجموعی سکورپربابراعظم بھی سات گیندوں پرایک رن بنا کرچلتے بنے۔احمد شہزاد اورشعیب ملک نے محتاط اندازمیں بیٹنگ کرتے ہوئے سکورچونسٹھ رنزپر پہنچایا جس کے بعد پاکستان نے ایک سوتین رنز کا ہدف تین وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا
پاکستانی ٹیم باقی دونوں میچز بھی جیتنے کیلئے پرعزم ہے ،، سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا،