پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں ہو رہا ہے

 پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں ہو رہا ہے

پاک سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا میلہ لاہور میں سجے گا ،، انتیس اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سری لنکن سکیورٹی وفد لاہور میں ہے، دورے کا مقصد لاہور میں سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا ہے ،

وفد سکیورٹی انتظامات کی حتمی رپورٹ بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد سری لنکن ٹیم دبئی سے لاہور آئے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے وزارت داخلہ پہلے ہی کلئیرنس دے چکی ہے، اس دوران مہمان ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا

Most Popular