شراپوا نے حریف کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے شکست دے دی

شراپوا نے حریف کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے شکست دے دی

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں ماریہ شراپوا کا مقابلہ عالمی نمبر دو رومانیہ کی سیمونا ہلیپ سے تھا جس میں رشین ٹینس پلیئر نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، شراپوا نے حریف کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے شکست دے دیسیمونا ہلیپ نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا، تاہم تیسرے سیٹ میں ماریہ شراپوا نے رومینین ٹینس سٹار کو ایک بار پھر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔واضح رہے کہ ماریہ شراپوا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پندرہ ماہ کی پابندی کے بعد پہلا اپنا پہلا گرینڈ سلام ایونٹ کھیل رہی ہیں۔ جبکہ وہ اس وقت عالمی ویمن ٹینس رینکنگ میں وہ ایک سو چھیالیسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Most Popular