فٹ بال کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزار پانے والے قومی ہیرو پھل بیچنے پرمجبور
مصر میں عالمی فٹ بال کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزار پانے والے قومی ہیرو طارق الجزارسماجی اور حکومتی بے حسی کے نتیجے میں بے روزگار ہے جو آج کل اپنا پیٹ پالنے کے لئے پھل فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ مصر کے فٹ بال طارق الجزار کو حال ہی میں الجیزہ کے گراونڈ میں پھلوں کی ٹوکری اٹھائے دیکھا گیا جہاں وہ سماجی بے حسی کی زندہ تصویر بنے پھل فروخت کررہے تھے۔ طارق الجزار نے 2012ءمیں اٹلی میں ہونے والے گونگے بہرے کھلاڑیوں کے بین الاقوامی فٹ بال کپ میں حصہ لیا اور انہیں مصر کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ طارق الجزار کی پھل فروخت کرتے تصویر کو دیکھتے ہی لوگوں نے انہیں پہچان لیا۔ ان کی موجودہ حالت پر شہریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں مہم چلائی جا رہی ہے۔سماجی کارکنان اور فٹ بال شائقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طارق الجزار کا وظیفہ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معقول روزگار فراہم کرے۔