ایلسٹر کُک نے میلبرن میں انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کا33سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
الیسٹر کک نے ویوین رچرڈز کا 33 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا،،الیسٹر کک نے کینگروز کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا،الیسٹر کک میلبرن میں انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے ویوین رچرڈز کا 33 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا دیا،، جنہوں نے 1984 میں میلبرن میں 208 رنز کی اننگز کھیلی تھی،،کک نے 244 رنز کی اننگز کے دوران 11ہزار 953 رنز بنانے والے برائن لارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے رنز کی تعداد 11ہزار 956 کر لی ہے، وہ ابھی وکٹ پر موجود ہیں اور توقع ہے کہ وہ اسی اننگز میں کیریئر کے 12 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گےیادرہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں