پاکستانی ٹیم پانچ ون ڈے اور تین ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم پانچ ون ڈے اور تین ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلے گی،، کیوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے نیوزی لینڈ میں بھی ایک ہفتے کا کیمپ لگے گا۔پہلا ون ڈے میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے میچز 9 ،13، 16اور19 جنوری کو کھیلے جائیں گے، تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچز 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے،دونوں ٹیمیں ون ڈے میچ سے قبل 3جنوری کو اوول کے میدان میں وارم اپ میچ بھی کھیلے گی،،کپتان سرفراز احمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کےلیے پرامید ہیں

Most Popular