ایشیزٹیسٹ کے چوتھے روزآسٹریلیا نے دوسری اننگزمیں دو وکٹ کے نقصان پرایک سوتین رنزبنالیے
میلبرن ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن،،چوتھے روزکھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے دوسری اننگزمیں دو وکٹ کے نقصان پرایک سوتین ررنزبنالیے ۔کینگروزکو انگلینڈ کی پہلی اننگزکی برتری ختم کرنے کے لیے مزید اکسٹھ رنزدرکار ہیں۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگزکا آغاز کیا تواکاون رنزکے مجموعی سکور پربین کرافٹ ستائیس رنزبنا کرووکس کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ پیسنٹھ رنزپر گری،،عثمان خواجہ بھی صرف صرف گیارہ رنزبنا کرجیمز اینڈرسن کا شکاربنے۔ جس کے بعد ڈیوڈ وارنراورکپتان سٹیون سمتھ نے محتاط اندازمیں ٹیم کا سکورایک سوتین رنزپر پہنچایا ۔ڈیوڈ وارنرچالیس اور سٹیون سمتھ پچیس رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمزاینڈرسن اورووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی