ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا تھا،ان پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا:شہریار خان

ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا تھا،ان پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا:شہریار خان

بوم بوم آفریدی نے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،پھر ارادہ بدل دیا،،اب اس معاملے پر چیئرمین پی سی بی بھی بول پڑے ،،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اس شرط پر کپتان بنایا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے ،،،آفریدی کو میڈیا کے بجائے ان سے بات کرنی چاہیے تھی ،،انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا،آفریدی پر کوئی دباؤ نہیں ڈالیں گے تاہم وہ بطور کپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی ،،فیصلہ ہم کریں گے ،،
،شہریار خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا کہ دیا ہے ،،کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے ،،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ محمد عامر نے بھارت کیخلاف بہترین باؤلنگ کی ،امید ہے وہ آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے 

Most Popular