پاکستان اپنا دوسرا میچ آج متحدہ عرب امارات کیخلاف کھیلے گا

پاکستان اپنا دوسرا میچ آج متحدہ عرب امارات کیخلاف کھیلے گا

متحدہ عرب امارات کیخلاف مقابلے کیلئے قومی اسکواڈ نے اتوار کو بھرپور پریکٹس سیشن گزارا ۔ بلے بازوں کیلئے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پچھلے میچ میں کی جانے والی غلطیوں سے آگاہ کیا گیا ۔ امارات کیخلاف میچ میں گرین شرٹس میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ محمد حفیظ کی جگہ محمد نواز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ آل راونڈر شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم اور فاسٹ باولر محمد عرفان کی جگہ آل راونڈر انور علی کو کھلایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے میچ میں خرم منظور کو بھی باہر بٹھایا جا سکتا ہے ۔پروفیسر اور خرم کی عدم موجودگی میں اننگز کا آغاز شرجیل خان اور سرفراز احمد سے بھی کرایا جا سکتا ہے

Most Popular