شہریار خان :بھارت آئی سی سی کے ڈر سے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے

 شہریار خان :بھارت آئی سی سی کے ڈر سے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اپنی حکومت کو خط کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ چھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا، ششانک منوہر نے پاکستان سے کھیلنے کیلئے کہا تھا، آئی سی سی نےویمنزسیریزنہ کھیلنے پر بھارت کے پوائنٹ کاٹے، قانونی چارہ جوئی سے بچنے اور آئی سی سی کے ڈر سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کو خط لکھا،،،ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ خوش آئیند ہے لیکن ابھی پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں،،، امید ہے بھارتی حکومت بورڈ کے خط کا مثبت جواب دے،، اگر بھارتی حکومت مان جاتی ہے تو ہم اپنی حکومت سے اجازت لینگے،

Most Popular