فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے کوالیفائر مقابلے میں بولیویا نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے کوالیفائر مقابلے میں بولیویا نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی

لاپاز بولیویا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی تیز کھیل کا مظاہرہ کیا، بولیویا کے جوآن کارلوس نے اکتیس منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دیمیچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں بولیویا کے مارسیلو مارٹنز نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کردیارجنٹٓائن کی ٹیم میسی کے بغیر میچ میں گول کرنے میں ناکام رہی، مقرر وقت کے اختتام پر بولیویا نے ارجنٹائن کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی پر چار میچوں کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ منتظمین کے مطابق میسی پر پابندی چلی کے خلاف میچ میں ریفری سے تلخ کلامی پر عائد کی گئی۔ ارجنٹینین کوچ کا کہنا ہے کہ پابندی کیخلاف اپیل کی جائے۔ پابندی برقرار رہنے کی صورت میں ارجنٹائن کو اپنے آئندہ ورلڈکپ کوالیفائر مقابلوں میں مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا،ارجنٹائن کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ گروپ کی پہلی چار ٹیمیں آئندہ سال روس میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں شریک ہونگی۔

Most Popular