فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائر مقابلے میں بولیویا نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائر مقابلے میں بولیویا نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی

لاپاز بولیویا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی تیز کھیل کا مظاہرہ کیا، بولیویا کے جوآن کارلوس نے اکتیس منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی,میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں بولیویا کے مارسیلو مارٹنز نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کردی,ارجنٹٓائن کی ٹیم میسی کے بغیر میچ میں گول کرنے میں ناکام رہی، مقرر وقت کے اختتام پر بولیویا نے ارجنٹائن کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کر لی, واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی پر چار میچوں کی پابندی عائد کردی گئی تھی,منتظمین کے مطابق میسی پر پابندی چلی کے خلاف میچ میں ریفری سے تلخ کلامی پر عائد کی گئی, ارجنٹینین کوچ کا کہنا ہے کہ پابندی کیخلاف اپیل کی جائے, پابندی برقرار رہنے کی صورت میں ارجنٹائن کو اپنے آئندہ ورلڈکپ کوالیفائر مقابلوں میں مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا،ارجنٹائن کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ گروپ کی پہلی چار ٹیمیں آئندہ سال روس میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں شریک ہونگی

Most Popular