پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نے بھارت کو بزدل قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نے بھارت کو بزدل قرار دے دیا

بارباڈوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں بھارت پاکستان سے خوفزدہ ہے اس لئے ہمارے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا، بھارت کیخلاف میچ کھیلنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے، تمام کھلاڑی روایتی حریفوں کے خلاف کرکٹ کو بھرپور انجوائے کرتے ہیں، سرفراز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ کھیلنے میں پہل کی اب بھارت کی باری ہے بھارت کو بھی پاکستان کو مثبت جواب دینا ہو گا۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کامران اکمل اور وہ ایک دوسرے کیلئے خطرہ نہیں ہیں، کامران اکمل نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں

Most Popular