ہم پاکستان سے کھیلنا چاہتے ہیں آپ اجازت دیں۔ بی سی سی آئی نے وزارت داخلہ سےاجازت مانگ لی۔

ہم پاکستان سے کھیلنا چاہتے ہیں آپ اجازت دیں۔ بی سی سی آئی نے وزارت داخلہ سےاجازت مانگ لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو ٹوک موقف بھارت کو راہ راست پر لانے لگا، قانونی چارہ جوئی کی پی سی بی کی دھمکی نے بی سی سی آئی کے ہوش تھکانے لگا دئیے، بالاآخر بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی وزارت داخلہ سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی اجازت مانگ لی
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا، اگر مودی سرکار نے اجازت دیدی تورواں سال نومبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں سیریز ہو سکتی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ دبئی میں سیریز کھیلنا چاہتا ہے، پاک بھارت سیریز کی اجازت دی جائے
بھارت قانونی چارہ جوئی سے بچنا چاہتا ہے یا یہ اس کی کوئی نئی چال ہے، جو بھی ایک بار پھر روایتی حریفوں میں کرکٹ سیریز کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، چند روز پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کے تحت باہمی کرکٹ سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف آئی سی سی سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Most Popular