ورلڈ الیون،سری لنکا اورویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے: مکی آرتھرن

 ورلڈ الیون،سری لنکا اورویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے: مکی آرتھرن

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا کہ ورلڈ الیون،،سری لنکا اورویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے،،ان ٹیموں کے دوروں سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی،،انھوں نے کہا کہ یہ بہترین موقع ہے کہ ہم دنیا کو بتاسکیں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے،انھوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستانی نوجوانوں کواپنے ہیروز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا،، انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس چند انتہائی باصلاحیت نوجوان کرکٹرزموجود ہیں جنھیں ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونے کی وجہ سے انھیں منصوبہ بندی میں بہت آسانی رہے گی۔ سرفراز احمد جارحانہ حکمت عملی کے حامل کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ محفوظ ہے۔

Most Popular