پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے شرجیل خان کو اپنے کیے کی سزا مل گئی

پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے شرجیل خان کو اپنے کیے کی سزا مل گئی

پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے شرجیل خان کو اپنے کیے کی سزا مل گئی، پی سی بی ٹریبونل نے شرجیل خان کو پانچ سال کی پابندی کی سزا سنا دی
شرجیل خان کوپانچ شقوں کی خلاف ورزی پراٹھارہ فروری کوچارج شیٹ کیا گیا تھا،،ان کے خلاف پانچوں الزامات ثابت ہوگئے، شرجیل خان پر سزا کے پہلے اڑھائی سال کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی،، فیصلے کے مطابق اڑھائی سال تک شرجیل خان کی نگرانی کی جائیگی،، پی سی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے شرجیل خان کیس کا فیصلہ سنایا،، ٹریبیونل میں جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر، لیفٹیننٹ جنرل توقیر ضیا اور وسیم باری شامل تھے، سماعت کے بعد شرجیل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، عید کے بعد اپیل دائر کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفصل رضوی کا کہنا تھا کہ ٹریبونل میں شرجیل خان کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوئے ہیں، شرجیل خان کے خلاف ٹھوس ثبوت تھے۔پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے الزام میں شرجیل خان سمیت پانچ کرکٹرز کو معطل کیا گیا تھا

Most Popular